مشکلات کے باوجود کامیابی مشترکہ کوششوں سے حاصل کی، عمر گل
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمر گل نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں مشکل مقابلوں کے باوجود کامیابی مشترکہ کوششوں سے حاصل کی۔
بنگلہ دیش سے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ کا تجربہ کافی اچھا رہا۔ ٹورنامنٹ کے دوران سینیرز کھلاڑیوں سے سیکھا۔
شاہد آفریدی کے بارے میں ایک سوال پر عمر گل نے کہا کہ آفریدی کے بھائی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ شاہد کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ شائقین کو ناراض کریں۔ سماء