پی ایس 73، فہمیدہ مرزا ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئیں

پی ایس 73 پر دوبارہ گنتی میں بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ناکام ہوگئی، پیپلزپارٹی امیدوار تاج محمد ملاح کے ووٹ مزید بڑھ گئے۔

گزشتہ ماہ ہونیوالے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 73 پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار تاج محمد ملاح نے 281 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

پی ایس 73 پر دوبارہ گنتی میں پی پی امیدوار کے ووٹ مزید بڑھ گئے، تاج محمد ملاح اور فہمیدہ مرزا کے درمیان جیت کا فرق 896 ووٹوں تک پہنچ گیا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے نے 36 ہزار 321 اور پی پی پی نے 37 ہزار 217 ووٹ حاصل کئے، اس حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 133 تھی۔

Fehmida Mirza

Election 2018

GDA

#GE2018

Recounting

PS 73

Taj Mohammad Malah

Tabool ads will show in this div