پہلی بار ایشیاء کپ کھیلنے والی افغان ٹیم نے میزبان بنگلادیش کو بتیس رنزسے ہرادیا

اسٹاف رپورٹ

فتح اللہ: پہلی بار ایشیاء کپ کھیلنے والی کرکٹ بےبی افغان ٹیم نے میزبان بنگلادیش کو ہرادیا۔ بتیس رنز سے اپ سیٹ کا شکار شیربنگال کی فائنل تک پہنچنے کی اُمیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

افغانیوں نے کمال کردی بنگال ٹائیگرز کا اُن کے گھر میں شکار کرلیا

ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مشفق الرحیم کو مہنگا پڑگیا

افغانیوں کی پانچ وکٹیں تو بنگلہ دیشی بالرز نے نوے رنز پر اڑا دیں

لیکن چھٹی وکٹ اٹک گئی۔۔ سمیع اللہ اور اصغر نے ایک سو چونسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر ۔۔۔ بنگال ٹائیگرز کی ساری محنت خاک میں ملادی

سمیع اللہ اکیاسی رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے لیکن اصغر نے اپنا کام کردیا ۔۔ نوے رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ۔۔۔ افغانیوں کا مجموعہ۔۔ دو سو چون تک پہنچا دیا

جواب میں بنگال ٹائیگرز ۔۔ افغانیوں بالرز کے سامنا کرنے میں بری طرح ناکام رہے اور پوری بنگلہ دیشی ٹیم دو س بائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی

مومن الحق پچاس رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔۔ شاندار کارکردگی پر اصغر استانکزئی مین آف دی میچ رہے۔۔ ٹیسٹ ٹیم کو ون ڈے میں شکست دینے کے بعد ۔۔ افغانستان کا ٹیسٹ اسٹیٹس کی جانب سے سفر تیز ہوگیا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div