اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کابڑابریک ڈاؤن

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہواہے۔
ترجمان آئیسکو کےمطابق منگلا 220کی وی ٹرانشمیشن لائن ٹرپ کرگئی۔اس فالٹ کےباعث روات گرڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہوگیا اورآئیسکو کے پانچوں سرکلز میں مختلف دورانیئے کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔
لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اوراٹک سرکلز شامل ہیں۔ترجمان آئیسکونےمزید بتایاکہ اس حوالےسے آئیسکوچیف کا پیپکو اوراین ٹی ڈی سی حکام سے رابطہ ہواہے۔ انھوں نے بتایاہےکہ سسٹم نارمل ہوتے ہی بجلی کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔
load shedding
IESCO
تبولا
Tabool ads will show in this div