فریال تالپور کی جے آئی ٹی سربراہ تبدیل کرنے کی درخواست

پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ نجف مرزا کو تبدیل کرنے کی درخواست دے دی۔


نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کےلیے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو درخواست پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دی گئی۔

سندھ منی لانڈرنگ اسکینڈل،آصف زرداری اورنجف مرزا 19 سال بعدآمنے سامنے

زرداری کیخلاف تحقیقات کرنے والے نجف مرزا کون ہیں؟

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا فریال تالپور ایف آئی اے سے مکمل تعاون کرنا چاہتی ہیں، لیکن انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے ہیں اس لئے پیش نہیں ہو سکیں۔ گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور اُن کی بہن فریال تالپور کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں 34 ارب روپے کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ASIF ALI ZARDARI

FARYAL TALPUR

money laundering case

Tabool ads will show in this div