افغانستان پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شامل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
دبئی : آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی اور بنگلادیش کو شکست دینے والی افغانستان کی ٹیم کو پہلی بار ون ڈے رینکنگ کی فہرست میں آگئی۔

دبئی سے جاری رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اوربھارت بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکن ٹیم ایک درجہ ترقی حاصل کرکے تیسرے نمبرپر آگئی۔ جنوبی افریقا تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیزآٹھویں، بنگلہ دیش نویں، زمبابوے دسویں اور آئرلینڈ گیارہویں نمبرپر موجود ہیں۔ افغانستان کو پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں بارہواں نمبر ملا ہے۔ سماء

سی

آئی

female