وانا:اراضی تنازع پر دو قبائل میں جھڑپ، بھاری ہتھیاروں کا استعمال، 5زخمی

جنوبی وزیرستان کے چینی میں دو قبائل کے مابین جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ تاحال مکمل خاموش تماشائی ہے۔

بنوں سے سما ٹی وی کے نمائندہ خان ضمیر کے مطابق وانا کے علاقہ چینی میں کرے خیل اور دوتانی قبائل کے درمیان اراضی کے معاملے پر مسلح جھڑپ ہوئی۔

دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ دونوں قبائل ایک دوسرے خلاف مورچہ زن ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشیدگی کم کرانے کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

KPK

wana

Tabool ads will show in this div