انتخابات میں کامیاب امیدواروں کواخراجات کےگوشوارےجمع کروانےکاآخری روز

عام انتخابات میں کامیاب ارکان کیلئےاخراجات کے گوشوارےجمع کرانےکاآج بروز ہفتہ آخری دن ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق کامیاب امیدواراخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں۔گوشوارےجمع نہ کرانے پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجائےگا۔

الیکشن کمیشن نے جنرل نشستوں پرکامیاب امیدواروں سےانتخابی اخراجات کی تفصیلات 4روزقبل طلب کی تھیں۔الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کو ہدايت کي  تھی کہ وہ جلدازجلد انتخابی اخراجات کے گوشوارے متعلقہ ریٹرنگ افسر کو جمع کرائیں تاکہ اراکین کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن بروقت جاری ہوسکے۔ جو امیدوار تفصیلات فراہم نہیں کریں گے اُن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نےانتخابات سےپہلےامیدواروں کواخراجات کیلیےالگ بینک اکاؤنٹ کھلوانےکی ہدایت کی گئی تھی۔

pakistan elections 2018

election results 2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div