مینگو فیسٹول کی رونقیں

Aug 04, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Mango-Festival-Isb-Pkg-03-08.mp4"][/video]

اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال آموں سے مالا مال ہوگیا۔تین روزہ مینگو فیسٹیول میں پھلوں کے بادشاہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد کے چھوٹے بڑے جوق درجوق چلےآئے۔

اسلام آباد میں آموں کی نمائش لگی۔ اس نمائش کی خاص بات یہ تھی کہ یہ آم کھانےکےلیےنہیں صرف دکھانےکےلیےتھے۔ اس میلے میں لنگڑا سمیت چونسا،سندھڑی اور دسہیرا بھی موجود تھے۔

 

مینگو فیسٹیول میں آنے والوں نے تو جھٹ سے پسندیدہ آموں کے نام بھی یاد کرلئے۔ اس فیسٹول میں آنےوالوں نےآموں کےساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

یہاں آنےوالوں کاکہناتھاکہ آم کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے کبھی دل نہیں بھرتا،اسے پھلوں کا بادشاہ کہتے ہیں لیکن پاکستانی آم تو آموں کے بھی شہنشاہ ہیں۔ مینگو فیسٹیول تین روز تک جاری رہیگا۔

mango festival

Tabool ads will show in this div