بی اے پی نے جام کمال کو وزرات اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Jam-Kalaml-New-Cm-Balochistan-Qta-Pkg-03-08.mp4"][/video]

بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو کو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے نامزد کر دیا۔

لسیبلہ کے جاموں نے بلوچستان میں نئی تاریخ رقم کردی ،جام آف لسبیلہ کی تیسری نسل وزارت اعلیٰ کا منصب سنھبالنے جارہی ہے۔جام کمال خان کے دادا جام غلام قادر خان اور والد جام محمد یوسف بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں،حالیہ الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بی اے پی نےجام کمال خان کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کردیا۔نامزد وزیراعلیٰ جام کمال خان کہتے ہیں،اکثریت حاصل کرنے کے باوجود دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی نے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کیلئےنامزد کردیا، ڈپٹی اسپیکر کون بنے گا، یہ طے ہونا ابھی باقی ہے۔

JAM KAMAL

BAP

Balochistan government formation

Tabool ads will show in this div