پاکستان کو چھ ہفتے میں 12 ارب ڈالر درکار ہونگے، اسد عمر

تحریک انصاف کی حکومت کے ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہيں کہ نئی حکومت کو خسارہ پر قابو پانے کیلئے بارہ ارب ڈالر سے زائد کا بیل آﺅٹ پیکج درکار ہوگا۔


حال ہي ميں بین الاقوامی جریدے کو انٹرویو ميں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو 10 سے 12 ارب ڈالر مالی خسارہ کا سامنا ہے۔ نئی حکومت کو 12 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آﺅٹ پیکج درکار ہوگا۔ بیل آﺅٹ کے ذرائع کا فیصلہ چھ ہفتوں میں کرنا ہوگا۔

ممکنہ وزير خزانہ نے کہا کہ ملکي زرمبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر میں اضافہ کیلئے آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے رجوع اور بانڈز کا اجراء کيا جا سکتا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جماعت نے تاحال کسی سے قرض کے حوالے سے بات چیت نہیں کی اور حکومت کے قیام تک اس پر باضابطہ کام شروع نہیں کیا جاسکتا۔

تحريک انصاف اتحادي حکومت جلد بنانے جا رہي ہے، پاکستان کا بڑھتا ہوا مالی خسارہ ایک اہم چیلنج ہے۔

PTI

ASAD UMAR

IMF loan

financial crisis

Bailout package

Tabool ads will show in this div