انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ، نوواک جوکووچ چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کیلی فورنیا : سربیا کے نوواک جوکووچ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جاری میگا ایونٹ میں عالمی ٹینس کے صف اول کے کھلاڑی شریک ہیں، تیسرے راؤنڈ میچ میں جوکووچ کا سامنا کولمبیا کے الیجیندرو گونزالزسے ہوا، 3 سیٹس کے اعصاب شکن معرکے کے بعد سربین اسٹار 1-6، 3-6 اور 1-6 سے فاتح رہے۔

دن کے ایک اور میچ میں فلیکیانو لوپز کو قازقستان کے  میخائل کوکشکن کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، میچ میں لوپز نے پہلا سیٹ 1-6 سے ہارنے کے بعد اگلے دونوں سیٹس جیت کر ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں  جگہ بنالی۔ سماء

Tabool ads will show in this div