آصف کرمانی پر ن لیگ کے کو آرڈینیٹر کے سنگین الزامات

مسلم لیگ ن کے کوآرڈینیٹر ابرار ریاض نے پارٹی رہنماء آصف کرمانی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی، کہتے ہیں آصف کرمانی نے اُن سے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی، پیسہ کمائیں، کارکنوں کو مياں صاحب سے دُور رکھا گيا، ايسے شخص کو پارٹی سے نکال دينا چاہئے۔ سینیٹر آصف کرمانی نے ابرار ریاض کو پہچاننے سے بھی انکار کردیا۔

ن لیگی کوآرڈينيٹر ابرار رياض نے سینیٹر آصف کرمانی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا، کہنا ہے کہ آصف کرمانی نے کارکنوں کی تذلیل کی، پرويز رشيد، کيپٹن صفدر اور مريم اورنگزيب کيلئے نازيبا الفاظ کہے، خود قائد کو چھوڑ کر لندن چلے گئے، پیٹھ پیچھے برائی کرنا ان کی عادت ہے۔

آصف کرمانی نے ابرار ریاض کو پہچاننے سے انکار کردیا، کہتے ہیں کہ ابرار ریاض کون ہے نہیں جانتا۔ لیگی سینیٹر نے ہاتھ جھاڑے تو ابرار ریاض رہنماؤں کیساتھ اپنی تصاویر بھی سامنے لے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف کرمانی کہتے تھے کوئی ٹھیکہ لیں، چار پیسے ہم بھی کمالیں، ایسے لوگوں کو پارٹی سے نکال باہر کرنا چاہئے، کارکنوں کو مياں صاحب سے دور رکھا گيا، اسی وجہ سے آج پارٹی مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔

ALLEGATIONS

Senator

Election 2018

Coordinator

Abrar Riaz

Tabool ads will show in this div