قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق وزیر اطلاعات کا اہم اعلان

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/ALI-ZAFAR-1800-SOT-03-08.mp4"][/video] نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر کہتے ہیں کہ تیرہ یا چودہ اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کریگا تو اگلے دن اجلاس طلب ہوگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اُسی دن وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا انکی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی ہے جو اپنا کام گیارہ یا بارہ تاریخ تک مکمل کر لیں گے۔ اس صورت میں قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ یا چودہ اگست کو بلایا جا سکتا ہے۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ آئین میں دی گئی مدت اکیس دن ہے اس کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہی ہوتا ہے۔ اس بات کے پیش نظر پندرہ اگست کو آئین کے مطابق ہر صورت قومی اسمبلی اجلاس بلانا ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آزاد ارکان کو اپنی پسند کی جماعت میں شامل ہونے کا وقت دیا جائیگا۔

INFORMATION MINISTER

national assembly session

elections 2018

Syed Ali Zafar

Tabool ads will show in this div