ملک کےبالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

ملک کےبالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 5 اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کاسلسلہ 3 سے 4 دن جاری رہے گا۔اس کےعلاوہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ہفتہ وار موسمیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کےمطابق بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز میں مضبوط ہوگا۔ بالائی علاقوں میں ایک سےدو شدید بارشیں بھی متوقع ہیں۔ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔

اس کےعلاوہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات نےکہاہےکہ کراچی والے بارش کا ابھي مزيد انتظار کریں۔ کراچی میں اس ہفتے بھی بادل برسنے کا کوئي امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون کاسسٹم کمزورہے،موسم اچھا رہے گا اورہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

MET OFFICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div