قابض بھارتی فوج نے مزید 2 بے گناہ کشمیری شہید کردیئے
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، واقعہ کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک بھارتی فوج کا علاقے میں گشت جاری رہا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج اور پولیس نے دونوں کشمیریوں کو سوپور میں محاصرے کے دوران شہید کیا۔ کشمیری میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر پر قابض بھارتی حکام نے بارہ مولا میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے۔
دو کشمیریوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ضلع کپواڑہ میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے، گزشتہ روز کپواڑہ میں بھی بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔