نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت سات اگست تک ملتوی

Aug 03, 2018

احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے سات اگست تک ملتوی کردی۔


اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنس پر کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث سماعت منگل سات اگست تک ملتوی کردی گئی۔

ریفرنس منتقل کرنے کی درخواست پر نواز شریف کے وکیل ہائیکورٹ میں دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ درخواست پر نیب پراسیکیوٹر منگل کے روز دلائل دیں گے۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نواز خاندان کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی اپیلوں پر سماعت کی تھی۔

احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Politics

NAB court

panama papers

ex PM

flagship reference

Al azizia reference

Tabool ads will show in this div