کالمز / بلاگ

پاکستانی آم کی دنیا بھر میں مقبولیت اور فوائد

گرمیوں کا موسم جب بھی آتا ہے اپنے ساتھ میٹھے ،رسیلے ،خوش رنگ اور خوش ذائقہ آموں کو بھی ساتھ لاتا ہے آم ہر عمر کے افراد میں مقبول ہیں ہر فرد اسے شوق سے کھاتا ہے ہمارے ہاں آموں کی کمی نہیں ہے ہم آم کو نہ صرف باہر کے ممالک میں برآمد کرتے ہیں بلکہ اپنے ملک میں بھی کونے کونے تک پہنچاتے ہیں آم کئی اقسام کے ہوتے ہیں جن میں  چونسہ، لنگڑا، سندھڑی، الماس، فجری، گولا، دوسہری، انور رٹول اور سرولی قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ کچے آم جسے ہم کیری کہتے ہیں اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے اس کا زیادہ تر استعمال ہم اچار بنانے میں کرتے ہیں یا شربت وغیرہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن جب آم پک کر مارکیٹ میں آ جاتے ہیں تو دوست یار مل کر مینگو پارٹی کرتے ہیں اور خوب آم کھاتے ہیں پاکستان میں میٹھے اور رسیلے آم دنیا بھر میں مشہور ہیں اسی لئے اس پھل کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے پاکستان کے آم دنیا کے آموں سے مختلف ہیں اس کی وجہ یہاں کے آموں کا خوش ذائقہ اور ،خوش رنگ ہونا ہے پاکستان میں آم کی پیداوار پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ ہوتی ہے تقریباً 18 لاکھ ٹن سالانہ ہے پاکستانی آم یو اے ای، سعودی عرب، مسقط، عمان، کویت ، بحرین،فرانس،جرمنی،ناروے،ہالینڈ ،سنگا پور،ہانگ کانگ اورملائیشیا برآمد کئے جاتے ہیں ان ممالک میں پاکستانی آموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اب ذرا اس رسیلے اور خوش ذائقہ و خوش رنگ پھل کے فوائد دیکھتے ہیں کہ آم کھانے سے ہماری صحت پر اس کے کیا کیا اثرات ہوتے ہیں آم کا مزاج گرم تر ہوتا ہے آم میں وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے یہ وٹامن ہمیں چاک و چوبند رکھتا ہے اور ہماری جلد کو ترو تازہ بنانے میں مدد گار ہے آم میں موجود وٹامن اے بینائی کے لئے مؤ ثر ہے اس میں شامل وٹامن سی خون میں کولیسٹرول لیول کو نارمل رکھنے میں مدد گار ہوتا ہے آم میں موجود کیلشیم ہماری ہڈیوں کو مظبوط بناتا ہے ماہرین کے مطابق اس میں موجود شکر شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتی پھر بھی شوگر کے مریضوں کو کم مقدار میں اس پھل کا استعمال کرنا چاہیئے آم قبض کشا ہوتا ہے آم نہ صرف چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ ہمارے بالوں کے لئے بھی مفید ہوتا ہے ایسے افراد جن کے بال گر رہے ہوں وہ آم کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ بالوں کو مظبوط بناتے ہیں زیادہ وزن والے اور موٹے افراد آم کم استعمال کریں کیونکہ یہ وزن کو بڑھاتے ہیں یا موٹے افراد آم کو دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں یہ ان کے لئے فائدہ مند ہو گا لیکن ایسے افراد جن کا وزن کم ہے وہ آم کا استعمال زیادہ کریں ۔آم مثانہ کو بھی تقویت دیتا ہے۔

آم انسان کو جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتا ہے آم کھانے سے چہرے پر کیل مہاسے اور دانے نہیں نکلتے ۔آم کھانے کے بعد کچی لسی کا استعمال ضرور کریں کیونکہ جن افراد کے معدے میں گرمی ہو وہ اس لسی کا استعمال ضرور کریں کچی لسی سے مراد آدھا کپ دودھ اور آدھا کپ پانی ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں کچی لسی تیار ہے ۔آم کھانے والے افراد دمے کا شکار ہونے سے بچ جاتے ہیں ۔آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ آنتوں ،خون اورگلے کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے آم ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے آم میں موجود پوٹاشیم اور فائبر دل کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے آم ہمیں وبائی امراض نزلہ و زکام سے بھی محفوظ رکھنے میں مدد گار ہوتا ہے ایسے افراد جن میں خون اور آئرن کی کمی ہو وہ آم کا استعمال ضرور کریں اب ایک نئی تحقیق کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ آم کو چھلکے سمیت کھایا جائے تو اس کے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن یہ چھلکا الرجی کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div