بنیادی خرابیوں کی دوری تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق

امير جماعت اسلامي سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک بنیادی خرابیوں کو دور نہیں کیا جائے گا، ملک ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکے گا۔


لاہور سے جاري ايک بيان ميں سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مشترکہ جدوجہد کےعزم کو سراہتے ہیں، مضبوط اپوزیشن جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ستر سالہ ملکی تاریخ میں حکومتوں نے وقت گزاری کی ہے۔ قوم نے 35 سال مارشل لا کو بھگتا اور شریعت کے بغیر نام نہاد جمہوریت کو بھی۔

امير جماعت اسلامي کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل میں کمی آنے کے بجائے مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ پاکستان کو سترسال سے اسلام کے عادلانہ نظام سے محروم رکھا گیا ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

SIRAJ UL HAQ

Tabool ads will show in this div