شہری کی حاضر دماغی سے ڈاکو پھنس گئے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/MUL-Daco-Pitayi-CCTV-1500-02-08.mp4"][/video]

ملتان میں شہری کی بہادری اور حاضر دماغي نے دن میں ڈاکو کو تارے دکھا ديئے۔


ملتان کے علاقے بودلہ سنت ميں دن دہاڑے تين ڈاکو شہري سے نقدي چھين کر بھاگ رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے بھاگتے ہوئے فائرنگ کردی جس کي آواز سن کر شہري ارشد گھر سے نکل آيا۔

ڈاکوؤں کي موٹر سائيکل پاس سے گزري تو شہري نے دماغ چلايا، تيز رفتار موٹرسائيکل پر بھاگنے والے چوروں کو دھکا دے کر مار گرايا۔

موٹر سائيکل کے گرتے ہي عوام نے ڈاکوؤں کو سنبھلنے کا موقع نہ ديا اور ڈاکوؤں کو خوب درگت بنانے کے بعد پوليس کے حوالے کرديا۔

Tabool ads will show in this div