نیشنل انٹر یونیورسٹیز ویمن اتھلیٹکس مقابلے پشاور میں جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

پشاور : نیشنل انٹر یونیورسٹیز ویمن ایتھلیٹکس مقابلے پشاور میں شروع ہوگئے ہیں، بارش کے باوجود خواتین کھلاڑی کافی پرجوش نظر آئیں۔

حوصلے ہوں بلند تو منزل آسان ہوجاتی ہے، ایسا ہی دیکھنے میں آیا پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں جہاں خواتین کے اتھلیٹکس مقابلوں میں بارش کے باوجود کھلاڑی پرعزم تھیں کہ نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ تو وہی اپنے نام کریں گی، مقابلوں کے دوران بہت سی کھلاڑیوں کو چوٹیں بھی آئیں لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔

نیشنل انٹر یونیورسٹیز ویمن اتھلیٹکس چيمپئن شپ ميں ملک بھر سے 12 جامعات کی کھلاڑی حصہ لے رہی ہيں، چيمپئن شپ ميں ڈسکس تھرو، شارٹ پٹ، لانگ چمپ، ريس اور جيولن تھرو کے مقابلے شامل ہيں۔

انتظاميہ نے بھی کھلاڑيوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہيں ہر قسم کے تعاون کی يقين دہانی کرائی۔

اتھليٹکس کے فائنل مقابلے کل کھيلے جائيں گے، جيت کیلئے کھلاڑی سرتوڑ کوششوں ميں مصروف ہيں۔ سماء

 

انٹر

یونیورسٹیز

Tabool ads will show in this div