دہشتگردحکومتی عملداری قبول کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی،سرتاج عزیز

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : وزيراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہيں دہشت گردوں کو زندہ رہنے کے لئے حکومتی عمل داری تسلیم کرنا ہوگی، ورنہ سخت کارروائی کے لئے تیار رہیں، ايکشن کے لئے سياسي جماعتوں کو اعتماد ميں ليا جائے گا۔

سرتاج عزیز نے جان ہاپکنزیونیورسٹی واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں نے حکومت کی عمل داری تسلیم نہ کی تو طاقت استعمال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

سرتاج عزیز نے امریکی امدادی پروگرام کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے اسٹریٹجک مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مشاورتی گروپ کے اجلاس میں بے شمار چیزوں پر اتفاق ہوا جبکہ بعض میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔

مشیر خارجہ نے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل سے بھی پینٹاگون میں ملاقات کی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سیکریٹری دفاع یاسین ملک چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد اور امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔ سماء

team

public

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div