کیا پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس کا انداز اپنانے لگے ؟

امریکی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کی طرح اے آر وائی ڈیجیٹل نے بھی شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہفتہ وار ڈراموں کو نشر کرنے کا روایتی طریقہ تبدیل کردیا ۔

پاکستانی ڈراموں کی اپنی ایک منفرد پہچان ہے ہر دور میں پاکستانی ڈراموں کو بے پناہ سراہا گیا انٹرٹینمنٹ چینلز پر شب آٹھ سے نو بجے تک ہفتہ وار ڈراموں کے لیے مخصوص ہوتا ، اس سے قبل ماضی کی بات کی جائے تو 90 کی دہائی میں بھی جب ایک ٹی وی چینل (پی ٹی وی ) ہوا کرتا تھا اس دور میں بھی یہی روایت قائم تھی ۔

ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ کی نشریات کے اس طرز کو تبدیل کرتے ہوئے ایک کے بجائے دو گھنٹے یعنی دو قسطیں ایک ساتھ نشر کی جارہی ہیں یہ طرز شائقین میں کافی مقبول ہورہا ہے۔

جس طرح امریکی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر لا تعداد ٹی وی شوز کی اقساط ایک ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں یہ اسی طرز کی عکاس کرتا ہے تاہم یہ تجربہ ابھی صرف دو قسطوں کو ایک ساتھ ملا پیش کیا جارہا ہے ۔

آج کل بیشتر لوگ مختلف چینلز کے پاکستانی ڈرامے بھی انٹرنیٹ پر اپنی سہولت کے مطابق آسانی سے دیکھتے ہیں،پاکستانی ڈرامے سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھیں جاتے ہیں۔

یوٹیوب پر دیگر چالیس منٹ والے سوپ کے بہ نسبت ان لگاتار (ڈبل اقساط ) ڈراموں کو بڑی تعداد میں دیکھا جاتا ہے، ایک اندازے کے مطابق ایک دن کے دورانیہ میں تقریبا دس لاکھ شائقین اس نئے طرز (ڈبل اقساط ) کے ڈراموں کو دیکھتے ہیں جبکہ دیگر ڈراموں کو دیکھے جانے کی تعداد اس سے تقریبا نصف ہوتی ہے کیونکہ شائقین کا انتظار کم ہوتا انہیں اگلی قسط کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرناپڑتا ہے اور شائقین بھی اس اقدام سے خوش ہیں ۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نے چند ماہ قبل یہ طریقہ طرز شروع کیا اس قبل یہ طرز صرف کسی ڈرامہ کے دوسری بار نشر کئے جانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے، ان دنوں بھی اے آر وائی پر تین ڈراموں کی دو اقساط ایک ساتھ نشر کی جارہی ہیں ، جس میں ڈرامہ سیریل خسارہ ، بیدردری اور میری گڑیا شامل ہیں ۔

 

Pakistani drama

drama bedardi

ARY digital

khasara episode

meri guria

double episode

bedardi last episode

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div