
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Fsd-Na-108-Recounting-Upd-Pkg-02-08.mp4"][/video]
فیصل آباد کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں تحریک انصاف کے فرخ حبیب کی جیت برقرار ہے۔ عابد شیرعلی بارہ سو ووٹوں سے ہار گئے ۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی چھٹے روز روک دی گئی۔ اور فرخ حبیب کی جیت برقرار ہے۔
فارم سینتالیس کے مطابق، فروخ حبیب نے ایک لاکھ بارہ ہزار انتیس ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ عابد شیر علی کو ایک لاکھ دس ہزار آٹھ سو اٹھائیس ووٹ ملے۔
نون لیگی رہنما آر او کے دفتر کے سامنے ناراض نظر آئے۔ الزام لگایا کہ ان کے چالیس ہزار ووٹ ضائع کیے گئے اور اب دوبارہ گنتی بھی کسی کے دباؤ پر رکوائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے فرخ حبیب ری کاونٹنگ کو شفاف قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئی جادوئی عینک کام نہیں آئی۔ فیصلہ وہ ہی ہوا ہے ۔ جو عوام نے پچیس جولائی کو کیا تھا۔