کراچی کے اسکول سے ٹھپے لگے بیلٹ پیپرز برآمد، سیاسی جماعتوں کا اظہار تشویش

الیکشن میں دھاندلی کیسے ہوئی، کیا الیکشن شفاف ہوئے؟، کراچی کے حلقہ 247 سے ٹھپے لگے بیلٹ پیپر ملنے پر سیاسی جماعتوں نے تشویش کا اظہار کيا ہے۔

الیکشن ختم ہوگئے، نتائج بھی آگئے مگر بیلٹ پیپر باکس کی بجائے اسکول کی میزوں سے نکلنے لگے، کراچی کے حلقہ این اے 247 کے گزری پولنگ اسٹیشن سے بڑی تعداد میں بیلٹ پیپرز ملے تو سیاسی جماعتوں نے تشویش کا اظہار کردیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق اسکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز پر تیر، کتاب اور شیر کے نشانوں پر مہریں لگی ہوئی تھیں، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلے تو بچوں کو کلاس روم میں بیلٹ پیپرز نظر آئے۔

سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر ملنے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی نے 90 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

PTI

ballot papers

Election 2018

#GE2018

NA 247

Tabool ads will show in this div