کہیں بادل،کہیں پھوار،مون سون بارشوں کی آمد آمد

اسلام آباد،راولپنڈي اور گردونواح ميں کالے بادلوں نے ڈيرے ڈال دیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جڑواں شہروں ميں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہے۔آج بروز جمعرات مالاکنڈ،ہزارہ،گلگت اورکشمیرمیں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسميات نےراولپنڈی ڈویژن اوراسلام آبادميں بھي مزيد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کی ہےکہ 7اور8اگست کولاہورسميت بالائی علاقوں ميں بارش کی توقع ہے۔ تاہم اس دوران بہت زيادہ تيزبارشوں کاامکان نہيں ہے۔
محکمہ موسميات نےبتایاکہ ملک ميں مون سون بارشيں معمول سے12فيصدکم ہوئيں۔ ۔ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسميات کےمطابق آئندہ 3 سے 4 روز موسم خشک رہے گا۔
MET OFFICE
تبولا
Tabool ads will show in this div