ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا مہا مقابلہ،پاکستان اور بھارت آج ڈھاکا میں ٹکرائیں گے

ڈھاکا : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ڈھاکا میں سجنے والے میدان میں ٹیموں کو ایکشن مین دیکھنے کیلئے گزرتے لمحوں کے ساتھ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ شاہین روایتی حریف پر جھپٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

بلے کی بندوقیں بولیں گی، بول کے بم پھٹیں گے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی سورما جب پاکستانی کرکٹ کے دہشت گردوں کے سامنے آئیں گے،
تو گرد کی طرح بیٹھ جائیں گے۔

بھارت کو ایشیا کپ کی پٹائی ہی نہ بھولی تھی کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان سے پھر سامنا ہوگیا، بچی کچی کثر آفریدی کی فٹنس کی خبر نے پوری کردی۔
اجمل کی جادوگری کا سحر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، گل نے تو بھارتی ٹیم کی بتی ہی گل کی ہوئی ہے۔

شاہین آج حریفوں کو چت کر پائے گئے یا نہیں، تو نہ صرف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پوزیشن بہتر بنائیں گے، بلکہ کسی آئی سی سی ایونٹ میں پہلی بار بھارت کو ہرانے کااعزاز بھی پائیں گے۔ سماء

cctv footage

air crash

Tabool ads will show in this div