اسلام آباد کی باہمت اسکوٹی گرل چمن مشتاق

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/SCOTEE-GIRL-ISB-PKG-02-08.mp4"][/video]

کامیابی اُنہی لوگوں کے قدم چومتی ہے جو زندگی کی راہوں میں مشکلات کے بکھرے کانٹے چننے کا ہنر جانتے ہیں۔اسلام آباد کی اسکوٹی گرل چمن مشتاق بھی ایسی ہی باہمت لڑکی ہے جس نے اپنا راستہ خود بنایا۔

ایم اے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی طالبہ چمن مشتاق کی زندگی میں اس کی تعلیم کا اثر نمایاں ہیں۔اس کے بے شمار ایوارڈز اس کی کامیابیوں کے گواہ ہیں۔

چمن مشتاق بچپن میں ہی عام روش سے ہٹ کرچلی۔اس نے لوگوں کے رویے کو کسی خاطر میں نہ لایا،زندگی میں اپنا رستہ خود بنایا۔عموماً لڑکیاں گھرسے باہر نکلنے کے لیے کسی دوسرے کی محتاج ہوتی ہیں لیکن چمن کے لیے اس کی اسکوٹی ہی اس کا سہارا ہے۔

چمن کے لیے یہ صرف اسکوٹی کی نہیں بلکہ اس کی کامیابیوں کی چابی ہے۔ان دو ٹائروں نے اس کی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Scoty girl

Tabool ads will show in this div