کراچی کامعروف چائنا پورٹ عوام کےلیےبند

کراچي کےساحل پرچائنا پورٹ کو شہریوں کیلئےبندکردیاگیا۔

شہری انتظامیہ نے چائنا پورٹ پر دفعہ 144نفاذ کردی ہے۔کے پی ٹی کی ہدایت پر پولیس نے چائنا پورٹ پر سیکیورٹی لگادی ہے۔ کے پی ٹی کاکہناہےکہ چائنا پورٹ تفریح گاہ نہیں ہے۔چائنا پورٹ پر سمندر کی گہرائی بہت زیادہ ہے۔

اس کےعلاوہ چائنا پورٹ پر سیفٹی وال موجود نہیں ہےاورکسی بھی وقت حادثہ ہوسکتاہے۔ چائنا پورٹ پر حادثات سے بچنے کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ اس مقام پر روزانہ ہزاروں افراداپنےاہل خانہ اوردوستوں کےہمراہ آتےتھے۔ یہ مقام کلفٹن کےساحل کےنزدیک تھا۔

china port