پی ٹی آئی کی رابطہ مہم مزید تیز،اختر مینگل اور اسلم بھوتانی سے رابطہ کر لیا
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے آج دونوں رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں وفاقی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔
پی ٹی آئی کی مرکزی حکومت سازی کے حوالے سے رابطہ مہم مزید تیز کر دی گئی ہے اسی سلسلے میں پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے اور انھیں وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے اس سلسلے میں ایک اہم ملاقات آج متوقع ہے جس میں سردار اختر مینگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کی جانب سے وفاقی حکومت کا باضابطہ حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی۔
دوسری جانب سردار یار محمد رند نے لسبیلہ گوادر کی اہم نشست سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی سے بھی ملاقات کی ہے اور انھیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جب کہ اس حوالے سے اسلم بھوتانی کا اہم اعلان بھی آج شام تک متوقع ہے