عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں مثبت اثرات چھوڑے، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی ہے ۔

بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، تھامس ڈریو نے نئی حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی اظہار کیا ۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ عمران خان کےخطاب نے برطانیہ میں مثبت اثرات چھوڑے، تحریک انصاف کےساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کیلئے مدد کریں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت سے اظہارتشکر کیا ، عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت واپس لانا عزم ہے، پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

ELECTION

IMRAN KHAN

BANI GALA

thomas Drew

Tabool ads will show in this div