تقریب حلف برداری، عمران خان نے بھارتی اداکار اور کھلاڑیوں کو دعوت دیدی

بھارتی میڈیا کے مطابق متوقع وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی اداکار عامر خان ، سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر ، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سندھو کو اپنی حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سارک ممالک کے رہنماوں کو دعوت دینے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کردی ہے ۔
Media speculations about international dignitaries attending PM oath ceremony are not correct. We have sought the advice of Foreign Office on the matter and will decide accordingly #PTI
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 31, 2018
ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی کو دعوت دینے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
تاہم فوادچوہدري نے تصدیق کی کہ تقریب حلف برداری میں بھارتی اداکار عامر خان ، سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر ، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سندھو کو شرکت کی دعوت دي ہے۔
دو روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے الیکشن میں کامیابی پر پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو مبارکباد دی ، بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا تھا۔
بھارتی وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون
نریندرمودی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا گیا ،عمران خان نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے پاک بھارت تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہیے۔