این اے 100 چنیوٹ، دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگی امیدوار کامیاب

چنیوٹ کے حلقہ اين اے 100 ميں 5 روز سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا عمل ختم ہوگيا، مسلم ليگ ن کے قیصر احمد شیخ کی کاميابی برقرار رہی، دوبارہ گنتی تحریک انصاف کے ذوالفقار شاہ کی درخواست پر کی گئی۔

عام انتخابات میں 25 جولائی کو این اے 100 چنیوٹ 2 سے مسلم لیگ ن کے قیصر احمد شیخ 76 ہزار 415 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے ذوالفقار شاہ 75 ہزار 827 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر این اے 100 چنیوٹ میں تقریباً ایک ہفتہ تک دوبارہ گنتی کا عمل جاری رہا، جس میں دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں کمی ہوگئی تاہم نتیجہ تبدیل نہ ہوا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ دوبارہ گنتی میں بھی 75 ہزار 285 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے ذوالفقار شاہ کو 74 ہزار 445 ووٹ ملے۔

PTI

Election 2018

#GE2018

Recounting

Tabool ads will show in this div