رینجرز پر حملے، خودکش بمبار کا سر مل گیا، 6 کلو تک بارود استعمال ہوا، رپورٹ

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ پر خودکش دھماکا کرنے والے کا سر مل گیا ہے، تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حملے ميں 5 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال ہوا جبکہ رینجرز چوکی کے قریب بلاک بم دھماکوں میں ڈھائی سے 3 کلو بارود موجود تھا۔


ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں منتقل کئے گئے خود کش حملہ آور کے سر سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان ہوگی۔


ذرائع  کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا چہرہ قابل شناخت ہے، اس کے چہرے پر داڑھی ہے، ماہرين حملہ آور کے سر اور باقيات کا معائنہ کررہے ہيں۔


ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب رینجرز پر خود کش حملے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد کا دھماکا کیا گیا، دھماکا خیز مواد میں بڑی مقدار میں نٹ بولٹ اور چھروں کا استعمال کیا گیا۔


بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایف آئی اے کی ٹیم نے جائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کئے، ایف آئی اے حکام کے مطابق خود کش بمبار کے جسم کے اعضاء ملے ہیں، خود کش حملے سے تقریباً 2 گھنٹے قبل ناظم آباد 7 نمبر پر رینجرز اہلکاروں پر 2 بم حملے کئے گئے۔


پولیس ذرائع کے مطابق دھماکوں کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ کے مطابق دونوں دھماکے بلاک بم کے ذریعے 8 سے 10 منٹ کے وقفے سے کئے گئے، ڈھائی سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، یہاں بھی دھماکا خیز مواد میں بڑی مقدار بال بیرنگ اور نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا۔ سماء

کا

پر

رینجرز

giants

رپورٹ

passport

pentagon

phc

Tabool ads will show in this div