سانحہ نوابشاہ : ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم گرفتار، 2 کی تلاش جاری

اسٹاف رپورٹ


نوابشاہ : سانحہ نوابشاہ کے دو ہفتوں بعد ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، 2 مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


پولیس کے مطابق 15 جنوری کو حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور، کلینر موقع سے فرار ہوگئے تھے، تھانہ تعلقہ میں ڈرائیور، کلینر اور مالک کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


پولیس نے کوٹری کے علاقے سے کلینر کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم ڈمپر کا منشی بھی ہے جو واقعے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگیا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کسی طرح کے جرم سے مسلسل انکار کررہا ہے،  ڈرائیور اور مالک کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔


واضح رہے کہ نوابشاہ میں تیز رفتار ڈمپر کی اسکول بس کو ٹکر سے بچوں سمیت 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سماء

میں

کی

India vs Pakistan

آئی

ایک

جاری

nepra

conflict

ایف

shoe

proof

Tabool ads will show in this div