افغان کرکٹ ٹیم نے لاریئس اسپورٹس ایوارڈ 2014ء جیت لیا

اسٹاف رپورٹ

کوالالمپور : دُنیائے کھیل میں 2014ء کے 3 کم عمر کھلاڑیوں کو لاریئس اسپورٹس ایوارڈ سے نوازا گیا، تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ایوارڈ مل گیا۔

کوالالمپور میں سجی اِس حسین شام میں اسپورٹس ہی نہیں شوبز کے بھی کئی نامور ستارے جھلملارہے تھے، لاریئس ورلڈ اسپورٹس اکیڈمی کی محفل دنیا کے 3 کم عمر اور کامیاب ترین کھلاڑیوں نے لوٹ لی۔

کامیاب کھلاڑیوں میں چھبیس سال کی عمر میں 4 مرتبہ فارمولا ون جیتنے پر جرمنی کے سباسٹین ویٹل کو لاریئس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا، 18 سال کی عمر میں فتح سمیٹنے والی امریکی تیراک مسی فرانکلن جبکہ 20 برس کی عمر میں ورلڈ موٹو جی پی چیمپئن شپ جیتنے پر اسپین کے مارک مارکوئز کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انعامات کی یہ شام اسپین اور جرمنی کیلئے دُہری خوشی لائی جہاں جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ جبکہ اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو بھی ایوارڈ دیئے گئے۔

لاریئس اکیڈمی نے افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر ایوارڈ سے نوازا۔ سماء

demand

glasses

Tabool ads will show in this div