میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ
شمالی میکسیکو میں مسافر طیارہ پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہو کر ايئرپورٹ کے قریب گر کرتباہ ہوگیا۔ حادثے ميں 95 مسافر اور عملے کے 4 افراد زخمی ہوئے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق طیارے میں ٹیک ٓاف کے بعد اگ بھڑک اٹھی،جس نے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے وقت علاقے میں ژالہ باری جاری تھی۔
All passengers and crew survived an Aeroméxico plane crash in Durango, Mexico according to a state official https://t.co/r0Mjz0nzne #tictocnews pic.twitter.com/klGiGQjjXi
— TicToc by Bloomberg (@tictoc) 1 August 2018
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلائٹ اے ایم 2431 میں ستانوے مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔ طیارہ ریاست ڈورنگو سے میکسیکو سٹی جارہا تھا۔
Cellphone video shows firefighters responding to crash of Aeromexico Flight 2431 at airport in Durango, Mexico.
— ABC News (@ABC) 31 July 2018
No deaths have been reported, but authorities say more than 80 people were injured. https://t.co/yra12Z1830 pic.twitter.com/AxsLvmtPSK
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ايئر پورٹ سے 10 کلو میٹر دور گر کر تبا ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکومتی عہدے دار جوس روسز کے مطابق طیارے میں سوار مسافر نے بتایا کہ ٹیک ٓاف کرتے ہی اس میں عجیب سے حرکت محسوس کی گئی۔