محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں بلا اجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کردی۔
ڈی سی راولپنڈی نے کہا ہے کہ فلاحی مقاصد کیلئے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے اجازت نامہ کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ اجازت نامہ کے لئے درخواستیں پندرہ اگست تک وصول کی جائیں گی۔
اجازت نامہ کیلئے پندرہ اگست کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائیگی۔ بلااجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔