ورلڈ ٹی 20 : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا اہم مقابلہ کل ہوگا، کامیاب ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

میر پور (بنگلہ دیش ) : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا آخری گروپ میچ دونوں ٹیموں کیلئے کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کر گیا، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی، تو ہارنے والے گھر کی راہ لیں گے، میچ پاکستانی وقت کے کل ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

سیمی فائنل کھیلنا ہے تو  کالی آندھی کو ہرانا ہوگا، شاہینوں کا ویسٹ انڈیز سے مقابلہ پاکستان کیلئے ورلڈ ٹی 20 کا کوارٹر فائنل بن گیا، جیت سیمی فائنل میں پہنچائے گی تو ہار پہلی بار شاہینوں کو ایونٹ کی فائنل 4 ٹیموں سے باہر کرسکتی ہے۔

چھوٹے فارمیٹ میں شاہینوں نے کالی آندھی کا 3 بار مقابلہ کیا، 2 میں پاکستان فاتح رہا جبکہ ایک میں ویسٹ انڈیز کو جیت ملی، ورلڈ ٹی 20 میں دونوں ٹیمیں اب تک نہیں ٹکرائیں۔

آپسی مقابلوں میں عمر اکمل 96 رنز بناکر پاکستان کے نمایاں بلے باز ہیں جبکہ ذوالفقار بابر نے 5 ویسٹ انڈین بلے بازوں کا شکار کیا ہوا ہے۔ سماء

 

 

Tabool ads will show in this div