پاک آرمی نے بلند چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچا لیا
پاکستان آرمی نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لاٹوک کی بلند چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما الیکزنڈر کو بچا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی علاقہ جات میں 20 ہزار 650 فٹ لمبی چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو پاک فوج کے پائلٹس نے ریسکیو کیا۔ روسی کوہ پیما کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کردیا گیا۔
پاک فوج کا بیافو گلیشیئر بلند ترین چوٹی پر پاک فوج کا یہ پہلا بے مثال ریسکیو آپریشن تھا۔ کوہ پیما کو بچانے کےلئے 7 کوششیں کی گئیں لیکن برفانی بادلوں کی وجہ سے کوششیں ناکام ہوئیں۔
روسی کوہ پیما پہاڑی چوٹی پر بغیر کسی سپلائی کے 25 جولائی سے پھنسا ہوا تھا، روسی کوہ پیما کو بچانے کے لیے 26 سے 30 جولائی تک 7 مرتبہ کوششیں کی گئیں۔ شدید ترین موسمی حالات کے باوجود ریسکیو آپریشن کیا گیا، برف اور خراب موسم میں پھنسے روسی کوہ پیما کا سراغ آج ملا۔