بھتیجے کو بچاتے ہوئے چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق،لاش برآمد

گڈانی کی پہاڑی پر تصویر لیتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گرنے والے نوجوان کو بچانے کی کوشش میں چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق،بھتیجے کو بچا لیا گیا۔

گڈانی پھوکاڑہ بیچ کے پہاڑ پر تصاویر بناتے ہوئے نوجوان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے سمندر میں جا گرا، جسے بچاتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی اعظم اچکزئی نے سمندر میں چھلانگ لگادی ان کی کوشش سے بھتیجا محفوظ رہا جب کہ وہ خود سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے،

پاک نیوی کے جوانوں سمیت مقامی خوطہ خوروں کی جانب سےلاش کی تلاش رات گئے تک جاری رہی جب کہ لاش آج صبع باگڑھ کی ساحلی پٹی سے بر آمد ہوئی

اعظم اچکزئی جو کہ انجمن تاجران زرغون روڈ کے صدر تھے رات ہی اہلخانہ سمیت حب پہنچے تھے جو کہ حب کی قبائلی شخصیت فدا نورزئی کے مہمان تھے

واضع رہے کہ گڈانی سمیت لسبیلہ کے تمام ساحلی پٹی پر نہانے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ ہے

144 imposed

Pak Navy divers

lasbella

Gadani beach

Tabool ads will show in this div