ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نواز خاندان کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔


جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی ڈویژن بنچ نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس،نواز خاندان کی درخواستوں پر بنچ تشکیل

مجرمان کی جانب سے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر بری کرنے کی اپیل پر سماعت گرمی کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔ آج صرف سزا معطلی، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوگی​۔ نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی نمائندگی امجد پرویز کریں گے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا جس  پر نیب پراسیکیوٹر بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔ نیب نےعدالت کی معاونت کیلئے 3 رکنی استغاثہ ٹیم بھی تشکیل دیدی۔ سردار مظفر عباسی سربراہ جبکہ جہانزیب بھروانہ اور حیدر علی خان ارکان میں شامل ہیں۔

high court

MARYAM NAWAZ

NAB court

Appeals

CAPTAIN SAFDAR

Avenfied Reference Case

Tabool ads will show in this div