نگراں حکومت کی جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

عوام ایک بار پھر پیٹرول بم کا وار سہنے کو تیار ہو جائیں، پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کو ہے، اوگرا بے حکومت کو پروانہ بھیج دیا، اوگرا سمری میں سیلز ٹیکس کے 2 مختلف ریٹس کے مطابق قیمتیں بڑھانے کی تجویز کردی۔

جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کی مطابق پیٹرول 2 روے 45 پیسے، ڈیزل 2 روے 70 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کردی ۔

سمری میں تجویز دی گئی کے کہ اگر یکم جولائی والی سیلز ٹیکس کی شرح لاگو ہو تو قیمتوں میں 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل اور اطلاق یکم اگست سے سے ہوگا۔

PRICE

Sales Tax

Tabool ads will show in this div