پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کا ریمانڈ منظور

Jul 30, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Pti-MPA-Remand-Lhr-Zeeshan-Pkg-30-07.mp4"][/video]

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی نديم عباس کا 5 دن کا جسمانی ريمانڈ دے ديا، ملزم پر پوليس اہلکاروں پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کے الزامات ہيں۔

اليکشن 2018ء ميں فتح پر ہوائی فائرنگ اور پوليس اہلکاروں پر مبينہ تشدد کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس کا 5 دن کا جسمانی ريمانڈ منظور کرلیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ایم پی اے کو 7 ساتھيوں سميت انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں پيش کیا تھا جہاں ندیم عباس نے الزامات کی ترديد کی اور پوليس پر جانبداری کا الزام لگايا۔

نديم عباس لاہور کے حلقہ پی پی 161 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، پوليس نے ملزم کیخلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصيلات بھی جاری کی ہيں، جو لوگوں پر تشدد اور قبضے کی شکايات سے متعلق ہيں۔

نديم عباس کو جسمانی ريمانڈ ختم ہونے پر 4 اگست کو دوبارہ عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

PTI

Attack on Police

MPA

Election 2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div