عمران کی تقریب حلف برداری، جمائما کو پاکستان آنا چاہئے یا نہیں؟

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/JEMIMA-SOCIAL-MEDIA-7-SE-8-PKG-30-07.mp4"][/video]

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہيں، سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کی کامیابی پر نہایت دلکش انداز میں انہيں  مبارک باد پیش کی۔

جمائمہ کو ايک بار پھر پاکستان بلانے کی گونج ليکن اس بار شيخ رشيد نہيں اداکار گوہر رشید ہيں، جنہوں نے جمائما کو پاکستان بلانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ٹوئٹر پيغام ميں کہا نو منتخب وزيراعظم عمران خان کے حلف لينے کی تقريب ميں ان کی سابقہ اہليہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے، بس پھر کيا تھا صارفين کی دعوت کا انبار لگ گيا۔

سوشل ميڈيا صارفين نے اس تجويز کو سراہا، پاکستان تحریک انصاف لندن کی نائب صدر سورایا عزیز کا کہنا تھا کہ جمائما کو پاکستان آنے کیلئے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ وزیراعظم کے صاحبزادوں کی ماں ہیں۔

مہوش سولنکی بوليں عمران خان کو خود جمائما کو یہاں آنے کی دعوت دینی چاہیے، وہ اس کی حق دار ہیں کیونکہ انہوں نے عمران خان کی جدوجہد میں سب سے زیادہ ان کا ساتھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء عامر خان نے گوہر رشید کے ٹوئٹ پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آنا چاہئے۔

ياد رہے عمران خان کی جيت پر ان کے بچوں کی ماں پہلے ہی ٹوئٹ کرکے مبارکباد دے چکی ہيں۔

PTI

IMRAN KHAN

Actor

Gohar Rasheed

Jamaima Gold Smith

Tabool ads will show in this div