خاور مانيکا کی عمران خان کو جيت پر مبارکباد

خاورمانيکا نے کہا ہے کہ بشريٰ بي بي کے خاتون اول بننے پرخوش ہوں، اللہ پاک عمران اور بشريٰ بي بي کو سرخرو کرے۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاورمانيکا نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو کہا اس سے زيادہ کرکے دکھائيں گے، اللہ پاک عمران اور بشريٰ بي بي کو سرخرو کرے۔

خاورمانيکا کا کہنا تھا کہ بشريٰ بي بي کے خاتون اول بننے پرخوش ہوں، ہمارا اپنا گھر ہي وزيراعظم ہاؤس ہے،ميرے بچے ميرے ساتھ رہيں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ باتيں بناتے رہيں گے، ان کي فکرنہ کريں، جو ہورہا ہے اللہ کي رضا سے ہورہا ہے، آج بھي کہتا ہوں بشريٰ بي بي سے نيک خاتون کوئي نہيں۔

خاورمانيکا کا کہنا تھا کہ اختلافات صرف کردارسے نہيں ہوتا، چھوٹے اختلافات بڑھ گئے تھےجو عليحدگي کي وجہ بنے۔

PTI

IMRAN KHAN

Khawar Manika

bushra B B

Tabool ads will show in this div