وزیرِ دفاع کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعیم خالد لودھی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ دفاع کا استقبال کیا، پاکستان نیوی کے چاک و چوبند دستے نے وزیرِ دفاع کو سلامی پیش کی، سلامی کے بعد معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

وزیرِ دفاع نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور خصوصاً بحرِ ہند کی علاقائی بحری سیکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

DEFENSE MINISTER

Naeem Khalid Lodhi

Tabool ads will show in this div