کیریبیئن پریمیئر لیگ،چھ پاکستانی کھلاڑیوں کے معاہدے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
گیانا : ویسٹ انڈیز میں کیریبئن پریمیئر لیگ ٹی ٹوئنٹی میں چھ پاکستانی کھلاڑیوں کے معاہدے ہوگئے ہیں، گیانا ایما زون نے مستعفی کپتان محمد حفیظ سے اسی ہزار ڈالر میں معاہدہ کیا ہے۔

کیریبئن پریمیئر لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرا ایڈیشن پانچ جولائی سے دس اگست تک کھیلا جائے گا، جس میں چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گے۔ کھلاڑیوں کی نیلامی کے مرحلے میں گیانا ایمازون واریئرز نے ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کی قیادت سے استعفی دینے والے محمد حفیظ سے اسی ہزار ڈالر میں معاہدہ کیا، ان کے علاوہ جمیکا تلاوہاز نے احمد شہزاد سے ستر ہزار ڈالر سینٹ لوئس زوکس نے سہیل تنویر سے پچاس ہزار ڈالر ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ اسٹیل نے ناصر جمشید سے تیس ہزار ڈالر اور بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نے عمران نذیر سے دس ہزار ڈالر میں معاہدہ کیا، جب کہ سعید اجمل کا اینٹیگا ہاکس بلز سے معاہدہ برقرار رہا۔

نیلامی کے مرحلے میں شاہد آفریدی، مصباح الحق، عبدالرزاق، عبدالرحمان، محمد عرفان، عمر اکمل، جنید خان اور فواد عالم کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ سماء

war

Tabool ads will show in this div