بھارت نے ورلڈ ٹی 20 فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ڈھاکا : بھارت نے جنوبی افریقا کو ورلڈ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی، دھونی الیون کا ٹائٹل کی جنگ میں سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔

میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 173 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 19.1 اوورز میں حاصل کیا، ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی، 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

روہت شرما 24، اجنکیا رہانے 32، یوراج سنگھ 18 اور سریش رائنا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہینڈرک نے 2، پارنیل اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویرات کوہلی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی قائد فاف ڈوپلیسی 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جے پی ڈومینی نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارتی اسپنر آر ایشون نے 3 اور بھونیشور کمار نے 1 ایک حاصل کی۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ ٹی 20 کے ٹائٹل کی جنگ اتوار کو ڈھاکا میں ہوگی۔ سماء

Tabool ads will show in this div