چوہدری برادران اور فواد چوہدری کے درمیان اہم ملاقات

Jul 30, 2018

پنجاب ميں حکومت سازی کے معاملات پر رات گئے چوہدري شجاعت حسين اور چوہدري پرويزالہيٰ کي پي ٹي آئي رہنما فواد چوہدري سے ملاقات ہوئي۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال کیا گیا۔

موصول اطلاعات کے مطابق پی ٹی ٓائی کے فود نے فواد چوہدری کی قیادت میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ سے ملاقات کی۔

 

ملاقات ميں تحريک انصاف کي پنجاب ميں سياسي حکمت حکمت عملي اور مسلم ليگ(ق) کے ساتھ چلنے پر بات چيت کي گئي۔ ملاقات کے دوران فواد چوہدري نے چوہدري شجاعت حسين کي خيريت بھي دريافت کي۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم ليگ ق کي چھ نشستيں اہميت اختيار کرگئي ہيں۔ اس سے قبل ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ نے دیگر ازاد امیدواروں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا تھا۔ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم تحریکِ انصاف کے اتحادی ہیں اور اس اتحاد کو اب مزید مضبوط کیا جائے گا۔ مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری خبروں کے مطابق مسلم لیگ ق نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی ٓائی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ ق کے اجلاس میں کیا گیا، جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے رابطہ پر جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ق لیگ کی قیادت سے رابطہ کیا تھا اور پنجاب میں مرضی کا عہدہ دینے کی بھی پیش کش کی تھی۔

ECP

PTI

PUNJAB

PMLQ

OATH

electionpakistan2018